اجمیر، 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے اجمیر شریف میں داؤدي بوہرہ فرقہ نے آج شان وشوکت، مذہبی عقیدے اور روایتی طریقے سے عید الاضحی کا تہوار منایا۔سنیما روڈ پڑاؤ واقع طاھري مسجد میں صبح ساڑھے چھ بجے فرقہ کے لوگوں نے عید الاضحی کی نماز اداکی اور ملک کی خوشحالی، امن، بھائی چارے اور ترقی کی دعا مانگی۔ اس کے بعد سب نے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔فرقہ کے حاجی محمد علی بوہرہ نے بتایا کہ بعد نماز عید گھروں پر قربانی کی جائے گی۔
اجمیر میں بوہرا فرقہ کے لوگوں کی تعداد کم ہے ۔
دوسری طرف باقی مسلم عیدالاضحی کا تہوار کل یعنی 12 اگست کو روایتی طریقے سے منائیں گے ۔ اجمیر کی مختلف مساجد میں کل صبح عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر خواجہ غریب نواز کی درگاہ کا جنتی دروازہ فجر کی نماز کے بعد سے نمازظہر تک کھولا جائے گا۔
کل ساون کا آخری پیر اور عید ایک ساتھ پڑنے سے پولیس انتظامیہ محتاط اور چاق و چوبند ہے ۔ حفاظت اور قانون و انتظام برقرار رکھنے کیلئے خصوصی بندوبست کئے جا رہے ہیں۔