بِجیندر پرساد یادو نویں بار جیت کے خواہاں

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ۔ یکم؍ نومبر (یو این آئی) بہار میں 11 نومبر کو دوسرے مرحلے میں 122 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں سُپول ضلع کی تمام پانچ نشستوں پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے اراکین اسمبلی کو مہاگٹھ بندھن کے امیدوار چیلنج دیتے نظر آئیں گے ۔ سُپول ضلع کی تمام پانچ نشستیں سُپول، چھاتاپور، تریوینی گنج (محفوظ)، نرمالی اور پپرا پر این ڈی اے کے قبضے میں ہے ۔سُپول، تریوینی گنج (محفوظ)، نرمالی اور پپرا میں این ڈی اے کے حصہ دار جماعت جے ڈی یو کا قبضہ ہے اور چھاتاپور کی نشست پر بی جے پی کا قبضہ ہے ۔ سُپول اسمبلی نشست سے جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور وزیر توانائی بِجیندر پرساد یادو نویں بار اقتدار حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جے ڈی یو امیدوار یادو کی جیت کا راستہ روکنے کیلئے مہاگٹھ بندھن میں کانگریس نے مننت اللہ رحمٰانی پر داؤ لگایا ہے ، سال 2020 کے انتخابات میں جے ڈی یو کے یادو نے کانگریس کے رحمٰانی کو انتخابی میدان میں شکست دی تھی، اس بار بھی ان دونوں امیدواروں کے درمیان انتخابی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ سُپول اسمبلی حلقہ یادو، راجپوت اور مسلم اکثریتی ہے ، اس علاقے میں مسلم۔یادو (ایم وائی) کے تناسب سے ہی امیدوار کی جیت یا ہار کا تعین ہوتا ہے ۔