بِلاسودی نظام کے ذریعہ معاشی توازن کی بحالی ممکن

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی میں خدمت بینک کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس، محمد اعظم علی اور دیگر مقررین کا خطاب

سنگاریڈی۔ عوام کو سود سے بچانے کے لیے بلا سودی قرض جاری کرتے ہوئے متحدہ ضلع میں خدمت بینک کا بہترین کارنامہ جو کے 3 کروڑ روپے سے زیادہ قرض کی رقم جاری کیا جا رہا ہے۔ سنگا ریڈی میں خدمت میوچول ایڈیڈ کوآپریٹیو سوسائٹی متحدہ ضلع میدک کے دسویں سالانہ جنرل باڈی نمائندوں کے اجلاس کا جلال باغ سنگا ریڈی میں 25 دسمبر اتوار کے روز بعد نمازِ ظہر انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جناب محمد آعظم علی ریجنل ڈائریکٹر سہولت مائیکرو فینانس تلنگانہ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تجارت کو حلال اور اس کے قیام کے لئے سہولت و تعاون کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ آج اسلام کے تصور تجارت و معیشت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلامی نظامِ معیشت سے آج دنیا کو کافی امیدیں ہیں۔ معاشی توازن کو بلا سودی نظام کے ذریعہ بحال کیا جا سکتا ہے۔ جناب محمد ذکی احمد ریجنل ڈائریکٹر سہولت مائیکرو فینانس تلنگانہ نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ ضلع میدک میں خدمت میوچول ایڈیڈ کوآپریٹیو سوسائٹی کا آغاز 2012ء میں کیا گیا تھا۔ جس کے تحت سنگا ریڈی، سداسیوپیٹ، ظہیرآباد، سدی پیٹ، میدک، گجویل میں شاخیں قائم ہیں اور ان شاخوں میں 10 ہزار سے زائد ممبران ہیں۔ ہر ماہ چھوٹے کاروباری تاجرین میں 3 کروڑ سے زائد روپے کا بلا سودی قرض جاری کیا جارہا ہے۔ کورونا کے مشکل کن حالات میں خدمت میاکس کے برانچیس نے غیر معمولی کام انجام دیا ہے۔ قرض دہندگان کو مدت قرض کی ادائیگی میں توسیع کرتے ہوئے سہولت فراہم کی گئی۔ محمد امجد حسین پٹیل ناظم جماعت اسلامی ہند ضلع سنگا ریڈی نے اسلام مکمل نظامِ حیات کے عنوان پر مخاطب کیا۔ اجلاس کا آغاز جناب محمد ریاض الدین سیکریٹری جماعت اسلامی توسیع واستحکام دیہی تلنگانہ کے تذکر بالقرآن سے ہوا۔ محمد رفیع الدین سیکریٹری میاکس ضلع میدک نے افتتاح کلمات ادا کرتے ہوئے تمام ممبران سے تعاون کی اپیل کی جب کہ محمد اشفاق حسین پٹیل نائب صدر میاکس ضلع میدک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ جناب ایم جی انور صدر میاکس ضلع میدک نے انتظامات کی نگرانی کی۔ اس اجلاس میں ضلع میدک برانچیس کے بی ایم سی صدور اور ممبران، منیجرس، اسٹاف کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔
شوراپور میں صفائی عملہ کا کل سروے
گلبرگہ۔ گلبرگہ ڈیویژن کے تعلقہ شوراپور ٹائون کے حدود میں 29دسمبر کو 10بجے دن سے شام 5بجے تک شوراپور بلدیہ کے حدود میں خدمات انجام دین والے صفائی کرنے والے عملہ (مہتروں) کی شناخت کے لئے سروے کیا جائیگا۔