بِٹ کوائن کرنسی کی قیمت پہلی بار 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی

   

بروسیلز : ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 50 ہزار ڈالر سے زائد ہو گئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو یورپین ٹریڈنگ کے دوران بٹ کوائن کی قیمت 50 ہزار پانچ سو 47 ڈالر اور 70 سینٹ تک جا پہنچی جو بعد میں 49 ہزار دو سو 13 ڈالر اور 54 سینٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔کارپوریٹ سیکٹر کے بڑے بڑے ناموں کی جانب سے بھی دنیا کی مشہور ترین ورچوئل کرنسی کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔رواں سال کے آغاز سے اب تک اس کرپٹو کرنسی کی قیمت میں 75 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ٹریڈنگ سے وابستہ ایک ماہر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہے۔