بٹالین پولیس کانسٹبلس کی رخصت کی تنسیخ کے احکامات عارضی طور پر معطل

   

آئندہ کانسٹبلس اور افراد خاندان سے مشاورت کی یقین دہانی
ڈی جی پی جتیندر کے احکامات
حیدرآباد۔25 ۔اکٹوبر(سیاست نیوز) ریاست میں یکساں پولیس قوانین اور تمام پولیس اہلکاروں کو رخصت کے یکساں مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بٹالین پولیس کانسٹیبل کی جانب سے جاری احتجاج کو ختم کروانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے احکامات جاری کئے ہیں اور بٹالین پولیس کانسٹیبلس کی رخصت کی تنسیخ کے سلسلہ میں جاری کئے گئے احکامات کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں آئندہ احکامات بٹالین پولیس کانسٹیبلس اور ان کے افراد خاندان سے مشاورت کے بعد جاری کئے جائیں گے۔ ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر کی جانب سے جاری کئے جانے والے احکامات میں کہاگیا ہے کہ ریاست میں بٹالین پولیس کانسٹیبلس کی جانب سے جاری احتجاج کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے بعد یہ احکام جاری کئے جا رہے ہیں۔3