حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بٹس پلانی نے ایک آن لائن کورس بی ایس سی ان کمپیوٹر سائنس کی پیشکشی کے لیے کورسیراکے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ اس کے لیے کسی انٹرنس امتحان کی ضرورت نہیں ہے اور یہ مختلف پروفائلس بشمول سائنس یا میاتھس پس منظر کے بغیر طلبہ کے لیے کھلا ہے ۔ کلاس XII یا اس کے مماثل امتحان میں کامیاب کوئی بھی اس ڈگری کورس کے لیے درخواست دے سکتا ہے ۔ نومبر میں شروع ہونے والے پہلے کورس کے لیے طلبہ 12 ستمبر سے آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے ۔ اس کورس کی مدت تین سال ہے چھ سمسٹرس کے ساتھ اور فیس تقریبا 3 لاکھ روپئے اور اس کے لیے اسکالر شپ کی فراہمی پر بھی کام کیا جارہا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس کورس کا نصاب جاب پر مبنی ہے جس سے آسانی سے روزگار حاصل کرنے میں مدد ہوتی ہے ۔ پروفیسر راجیو ٹنڈن ، سی ای او ، ورک انٹگریٹیڈ لرننگ پروگرام بٹس پلانی اور بی ونڈین یوسچ ، چیف کانٹینٹ آفیسر ، کورسیرا نے اس کورس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتایا ۔ مزید تفصیلات کے لیے coursera.org/degree/bachelor -of- science -computer -science -bits دیکھیں ۔۔