بٹلر، بیرسٹو و دیگر یو اے ای میں بقیہ آئی پی ایل سے دستبردار

   

لندن : جاس بٹلر، جانی بیرسٹو کے بشمول انگلینڈ کے کئی کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقررہ بقیہ آئی پی ایل ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ بتایا گیا کہ انگلش کرکٹرز نے تھکن کے باعث اس ایونٹ کو چھوڑ دینا مناسب سمجھا ہے۔ کرس ووکس اور ڈیوڈ ملان بھی یو اے ای میں آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔ جوفرا آرچر اور بین اسٹوکس پہلے ہی دستبردار ہوگئے تھے۔