ایڈیلیڈ۔ ایڈیلیڈ اوول میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کے خلاف اپنا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، کپتان جوس بٹلر ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی طرف سے دیے گئے ان تجربات پر انحصار کر رہے ہیں جن کے پاس اس سے قبل یہاں اس میدان پرکھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔دلکش ایڈیلیڈ اوول واحد مقام ہے جہاں انگلینڈ نے اس ٹورنمنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا لیکن موجودہ ٹیم میں لیگ اسپنر عادل راشد اوپنر ایلکس ہیلز فاسٹ بولنگ آل راؤنڈرکرس جارڈن اور بیٹر فل سالٹ کو اس مقام پر بڑی تعداد میں میچزکھیلنے کا تجربہ ہے ۔ بگ بیش لیگ میں راشد، ہیلز اور جارڈن نے اسٹرائیکرز کے لیے صرف ایک سیزن کھیلا۔بٹلر نے کہا ہے کہ جن کھلاڑیوں نے اس میدان پر لیگ کھیلا ہے ان کے تجربات کو سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف بروئے کار لائیں گے۔