کولکتہ۔ راجستھان رائلز کے اسٹار بیٹر جوس بٹلرگزشتہ چند میچوں میں اپنی کارکردگی سے مایوس ہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹورنمنٹ کے ابتدائی مراحل میں اپنی بڑی اننگز سے اعتماد حاصل کریں گے۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بٹلر نے رواں سیزن میں تین سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے147 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 629 رنز بنائے ہیں لیکن گزشتہ تین میچوں میں وہ صرف 11 رنز ہی بنا پائے ہیں۔بٹلر نے منگل کو ایڈن گارڈنز میں ٹائٹنز کے خلاف پہلے کوالیفائر سے قبل کہا یقیناً میں آئی پی ایل میں اپنی فارم سے بہت پرجوش تھا لیکن گزشتہ چند میچوں کی کارکردگی سے مایوس ہوں۔ٹورنمنٹ کے پہلے ہاف میں، میں شاید اپنے کیریئر کی بہترین کرکٹ کھیل رہا تھا اور پلے آف سے پہلے اس کارکردگی سے مجھے اعتماد حاصل ہو رہا ہے۔