نئی دہلی، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت کے جنوب مشرقی ضلع کے بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں کل دیر رات شدید آگ لگ گئی جس میں تقریبا 80 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل دیر رات 1.30 بجے کی ہے ۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرفائر انجن کی 10 گاڑیوں کو بھیجا گیا اور جمعرات کی صبح تین بجے کے قریب آگ پر قابو پا لیا گیا۔افسر نے بتایا کہ رسوئی گیس سلنڈر میں دھماکے ہونے کے بعد آگ جھگیوں میں پھیل گئی اور تقریباً 80 جھگیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔