بٹنگ ایپس پروموشن کیس ‘ اداکاروجے دیوراکونڈا کو پھرای ڈی کی نوٹس

   

حیدرآباد 24 جولائی (یو این آئی) تلگو ریاستوں میں سنسنی پھیلانے والے بٹنگ ایپس پروموشن کیس میں ایک بار پھر نیا موڑ آیا ہے ۔ اس معاملہ میں اداکاروجے دیوراکونڈا کو ایک مرتبہ پھرنوٹس جاری کرتے ہویے انہیں 11 اگست کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔تلنگانہ پولیس نے بٹنگ ایپس کی پروموشن میں شامل افراد پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کیے اور جانچ کی۔اب اس معاملے میں ای ڈی نے مداخلت کی ہے ۔ ای ڈی نے بٹنگ ایپس کی پروموشن میں حصہ لینے والی فلمی شخصیات کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکار وجے دیوراکونڈا پہلے ہی ایک بار ای ڈی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، لیکن اب دوبارہ 11 اگست کو انہیں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔