حیدرآباد ۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) بٹ کاٹن کی خریداری پر زائد منافع کا لالچ دیکر لاکھوں روپئے ہڑپنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس پولیس نے 25 سالہ اکشے گوڈا ساکن بنگلورو کو گرفتار کرلیا۔ سی سی ایس پولیس نے بتایا کہ اپریل 2021ء میں ایک شکایت پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اکشے گوڈا کو بنگلورو سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اکشے گوڈا پہلے بٹ کاٹن کی خریداری کرتا تھا۔ ایک سے زائد مرتبہ منافع کے بعد اس نے خریداروں کو راغب کرنے کیلئے بذریعہ آن لائن پیشکش کی اور اس کی اس پیشکش سے راغب ہوکر ایک حیدرآبادی اس کے جال میں پھنس گیا اور 3,14,526 روپئے اکشے گوڈا کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے جس کے بعد اس نے رابطہ منقطع کرلیا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد اکشے گوڈا کو گرفتار کرلیا۔