بٹ کوئن دہے کا بہترین کارکرد اثاثہ

   

٭٭ کرپٹیو کرنسی بٹ کوئن نے اس دہے میں 90,00,000 فیصد منافع حاصل کیا ہے ۔ بلوم برف کے ترتیب دیئے گئے اعداد و شمار میں یہ انکشاف کیا گیا ہے ۔ بٹ کوئن نے منگل کو زائد از 7,200امریکی ڈالر کی ٹریڈنگ کی اور سرمایہ کاری پر بہترین ترین منافع کے ساتھ دہے کا بہترین کارکرد اثاثہ ثابت ہوا ہے ۔ ستوشی نکاموٹو نامی شخص کی جانب سے 2008ء میں بنائے گئے بٹ کوئن کی قیمت 2017 میں فی بٹ کوئن 19,783 امریکی ڈالر کی بلندی تک پہنچ گئی تھی ۔