واشنگٹن : ایشیا میں بٹ کوائن مارچ 2020 کے وسط سے اب تک 800 فیصد اضافے کے ساتھ پہلی بار 35 ہزار ڈالرز کی حد عبور کرکے 35 ہزار 879 ڈالر (57 لاکھ 59 ہزار روپے) کا ہوگیا۔16 دسمبر 2020 کو تقریبا تین ہفتے قبل پہلی بار دنیا کی سب معروف کرپٹوکرنسی نے 20 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا۔اس وقت ، اس نے 20،800 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھوا تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 170 فیصد سے زیادہ کا فائدہ ثاہر کرتا ہے بڑے سرمایہ کاروں میں اس کے مانگ میں اضافہ ہورہا ہے جو اس کی فوری فائدہ پہنچانے، مہنگائی سے متاثر نہ ہونے اور اس کے ادائیگی کے اہم ترین ذریعہ بننے کی امید کی وجہ سے اس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔بٹ کوائن کی مشرقی ایشیا سے شمالی امریکہ کی جانب بڑا بہاؤ دیکھنے میں آیا ہے جو بڑے امریکی سرمایہ کاروں میں بٹ کوائن کی مانگ میں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔بٹ کوائن کی طرف توجہ، جسے کچھ سرمایہ کاروں نے ایک ممکنہ محفوظ پناہ گاہ کے طور پر دیکھا ہے، حالیہ مہینوں میں سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔