نئی دہلی:بپرجائے طوفان کا اثر اب کم ہو گیا ہے۔ ایسے میں اس سے ہونے والے نقصان کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے مطابق، طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے بعد کسی بھی شخص کی جان نہیں گئی ہے۔ اس طوفان میں تقریباً 500 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث 800 درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ طوفان کے باعث 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل اتل کروال نے طوفان کے دوران ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔