بچوںکو مادری زبان سیکھنا بیحد ضروری ‘اردوکو عام کرنے پرزور

   

میسورمیں عابد علی خاں اردو امتحانات کے اسناد کی تقسیم ‘ مقررین کا خطاب
میسور۔9؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حیدرآباد کے ادارہ ادبیات اردو سے منعقدہ اردو دانی اور زبان دانی امتحان میں کامیاب طلبا وطالبات کو اسکول احاطہ میں اسناد و انعامات تقسیم کے وقت جشن سا ماحول رہا۔پروفیسر نبی جان جو NREDMC کے صدر بھی ہیں بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حصول تعلیم سے اچھے عہدوں کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔اردو کورس سے متعلق آپ نے نعمت اللہ خان کی اس محنت کو اسکول کمیٹی کی جانب سے اور اپنی جانب سے بہت سراہا۔حکومت کی طرف سے تنویر سیٹھ یم یل ے اورسابق وزیر تعلیم کی توجہ سے اس سکول میں بہت ساری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،اچھے ماہر اساتذہ یہاں پر ہیں تو ظاہر بات ہے نتائج بھی اچھے آنا چاہئے۔نارتھ زون سی آر پی ظہیر ہ خانم نے سکول کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اپنی طرف سے جو بھی ممکن ہواسکے لئے کوشش کرنے کا یقین دلایا۔ مہمان خصوصی پروفیسر افروز احمد نے اپنا بچپن یاد کرنے لگے اور کہا کہ وہ کس طرح اردو میڈیم سکول سے شروعات کرکے اردو پروفیسر کے عہدے تک پہنچے۔بچوں کو خوب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ اس کورس کے آرگنائزرنعمت اللہ خان نے اردو زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اپنی مادری زبان جاننا از حد ضروری ہے۔اسی کوشش کے تحت شہر میں اردو تعلیم عام کرنے کے سلسلے میں عابد علی خان ٹرسٹ اور روزنامہ سیاست حیدرآباد کے تعاون سے چلائے جارہے اردو دانی، زبان دانی اور انشاء کورس کا اہتمام 2008 سے کیا جارہا ہے۔ اس کام میں آپکے ساتھی ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ٹریثرری آفیسرانور پاشاہ اور عظمٰی سلطانہ بھی پروگرام میں شریک رہے۔میر معلمہ نے مہمانوں کا استقبال گل پوشی اور شال پوشی سے کیا۔ پروگرام کی ابتداء طلبا کی طرف سے یم ڈی اسلم کی قرات،عفیفہ انجم سے حمداور نعت پاک محمد بلال سے کی گئی۔ امتحان کی سوپروائزر سینیئر ٹیچر سرمدی خانم نے دوران نظامت اپنے ساتھی اساتذہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اردو دانی کے لئے 26 اور16زبان دانی کے اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا۔امتیازی کامیابی حاصل کرنے والوں کو نعمت اللہ خان کی جانب سے اردو کتب بطور انعامات دئیے گئے۔ دیگر سی آر پی قرۃالعین اور فاطمہ بھی شریک جلسہ رہے۔ سرمدی خانم کے شکریہ کے ساتھ جلسہ کااختتام ہوا۔