لندن ، 24 جولائی (یو این آئی) بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور اپنے ہی بچوں کو اس مذموم دھندے میں استعمال کرنے پر 13 سال اور 4 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔یہ سزا برمنگھم کراؤن کورٹ میں سنائی گئی، جہاں 54 سالہ فرزانہ اور اس کے چار بڑے بچوں ایک بیٹی اور بہو نے کوکین کی اسمگلنگ کا جرم تسلیم کیا۔ سب سے چھوٹے بیٹے کو اکتوبر میں سزا سنائی جائے گی۔فرزانہ کوثر نے پاکستان میں موجود اپنے ساتھی، جو انکلکے نام سے جانا جاتا ہے ، کے ساتھ مل کر میکسیکو کے شہر کینکون سے برطانیہ منشیات اسمگل کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔