کھرگون ۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے چین پور تھانہ علاقے میں واقع ایک کنویں میں بچوں سے بھری پک اپ گاڑی گرجانے سے دو بچوں کی موت ہوگئی اور چھ زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ گاؤں کے کچھ لوگ پک اپ گاڑی سے کھرگون سے کھاس لے کر لوٹے تھے۔ تبھی چتر سنگھ کے یہاں آدھا کھاد اتارنے کے بعد مہیندر کے گھر اسے لے کر جارہے تھے ۔اسی دوران پک اپ گاڑی میں آٹھ بچے سوار ہوگئے ۔ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے راستے میں بھار سنگھ کے کھیت میں واقع بغیر منڈیر کے کنویں میں پک اپ گاڑی گرگئی۔پک اپ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔اس کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے ۔