بچوں سے مذاق میں بھی جھوٹ نہ بولیں

   

ماں کی گود پہلی درسگاہ ، طلبہ کے کلچرل پروگرام سے مقررین کا خطاب
کوہیر /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں واقع نوٹ بک اسکول کا سالانہ جلسہ ایس ایس فنکشن ہال میں بہت ہی شاندار پیمانے پر منعقد کیاگیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رومان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی گود بچوں کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے ۔ اپنے بچوں کو 5 سال تک آپ جس طریقہ پر چلنا بتائیں گے بچے اس کی جانب سے چل پڑتے ہیں۔ انہوں نے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مذاق سے بھی جھوٹ نہ بولیں اور طلباء کو اسلامک طریقوں سے واقف کروانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زیادہ زور دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ معاشرے میں زیادہ تر طلباء 8 تا 10 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کرکے تعلیم ترک کر رہے ہیں۔ یہ تشویشناک عمل ہے ۔اس موقع پر محمد نثار نصار پبلک اسکول ڈائرکٹر محمد آصف نے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ تعلیم کے بغیر آج موثر گاڑیوں کو چلایا نہیں جاسکتا ۔ محنت سے جو آپ سکھائیں وہ سکھ جائے گا ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے انفرادی و اجتماعی تعلیمی تربیتی پروگراموں کے علاوہ ثقفتی اور کلچر مظاہرے پیش کئے ۔ عمدہ مظاہرے پیش کرنے والے طالبات کو انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر جلیل الدین ڈائرکٹر گیلری اسکول حیدرآباد مقصود احمد ڈائرکٹر ، محمد کلیم الدین سابق سرپنچ ، محمد بشیر الدین ٹیچر ، محمد عبدالحنان جاوید سابق ایم پی ٹی سی ، محمد منور علی کو مومنٹو پیش کیا گیا ۔ جلسہ کی کارروائی محمد فیصل عبداللہ خان نے انجام دی ۔ محمد رحمت علی ، اجو بابا ، اظہر سیٹھ کے علاوہ دیگر اس موقع پر موجود تھے۔