بچوں میں انفیکشن کے علاج کیلئے انٹی بائیوٹکس موثر نہیں رہے : اسٹیڈی

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بچوں میں انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کئے جانے والے اینٹی بائیوٹکس موثر ثابت نہیں ہورہے ہیں ۔ یونیورسٹی آف سڈنی کے زیر قیادت کی گئی اسٹیڈی میں معلوم ہوا کہ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (WHO) کے سفارش کردہ کئی اینٹی بائیوٹکس بچوں کے انفیکشن سے متاثر ہونے کا علاج کرنے میں 50 فیصد سے کم موثر ثابت ہوئے ہیں ۔ اس اسٹیڈی میں کہا گیا کہ اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے متعلق گلوبل رہنمایانہ خطوط اذکار رفتہ ہوگئے ہیں اور اپ ڈیٹس کی ضرورت ہے ۔ اس سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے خطے ہیں ۔ جنوب ۔ مشرقی ایشیا اور پیسیفک بشمول انڈونیشیا اور فلپائن جہاں اینٹی بائیوٹکس کے موثر نہ ہونے کی وجہ ہر سال ہزاروں بچوں کی اموات ہوتی ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او نے اینٹی مائیکرو بیل ریزیسٹینس ( اے ایم آر ) کو انسانیت کو درپیش 10 صحت کے خطرات میں ایک قرار دیا ہے ۔۔