حیدرآباد۔12۔جولائی (سیاست نیوز) امریکی تحقیقاتی ایجنسی ہوم لینڈ سیکیورٹی انوسٹی گیشن نے حیدرآباد میں ایک ایسے فون نمبر کی نشاندہی کی ہے جو واٹس ایپ کے ذریعہ بچوں کی فحش ویڈیوز پھیلا رہا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسیوں سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے ایک معاملہ درج کر لیا اوراس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ پولیس کے مطابق محبوب آباد ضلع کا24سالہ نوجوان ایم سی اے سال سوم میں تعلیم حاصل کررہا ہے ۔وہ حیدرآبادکے رامنتاپورمیں مقیم ہے ۔ گذشتہ دو سال سے یہ نوجوان 4واٹس ایپ گروپس سے بچوں کی فحش ویڈیوزڈاؤن لوڈ کرکے دیکھ رہا ہے اور انہیں دوسرے گروپس میں پوسٹ کر رہا ہے ۔ اس معاملہ کی شناخت امریکہ میں ہوم لینڈ سیکیورٹی انوسٹی گیشن نے کی۔ جب اس معاملہ کی جانچ ہوئی تو پتہ چلا کہ یہ فون نمبرات ہندوستان کے ہیں۔دہلی میں امریکہ کے سفارت خانہ کو اس نمبر کی شناخت کیلئے خط لکھا گیا ہے جس کے ذریعہ ویڈیوز فارورڈ کی جارہی ہیں۔سفارت خانہ نے اس کی اطلاع سی بی آئی کو دی۔ سی بی آئی تلنگانہ نے سی آئی ڈی کو چوکس کیا۔ اس فون نمبر کی بنیاد پر اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ملزم رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود میں مقیم ہے جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ ع