بچوں پر کوویکسین کے دوسرے اور تیسرے ٹرائیل کی بھارت بائیوٹیک کو منظوری

   

حیدرآباد۔ کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے بالغوں کیلئے حیدرآباد کی بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے کوویکسین ٹیکہ تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کو بچوں پر کوویکسین کے دوسرے اور تیسرے مرحلہ کی آزمائش کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔ کوویکسین ملک بھر میں 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اس وقت دی جارہی ہے۔ بھارت بائیو ٹیکس نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے اشتراک سے کوویکسین تیار کیا ہے۔کمپنی کے ذرائع کے مطابق بچوں پر دوسرے اور تیسرے مرحلہ کی آزمائش 2 تا18 سال کے درمیانی عمر کے بچوں پر کی جائے گی۔