پانچ افراد گرفتار ، چھ بچے برآمد ، ڈی سی پی مادھا پور کی پریس کانفرنس
حیدرآباد : یکم ستمبر ( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے بچوں کا اغوا کرنے والی شاطر ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 5 افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جو بچوں کا اغوا کرنے کے بعد لاولد جوڑوں کو فروخت کررہے تھے ۔ 26 اگست کو شکایت کے بعد پولیس چندا نگر نے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے ٹولی کا پردہ فاش کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھا پور زون ڈاکٹر ونیت نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اصل سرغنہ چلکوری راجو ، محمد آصف ساکنان پٹن چیرو ، مس رضوانہ ساکن سدی پیٹ ، نرسمہا ریڈی موسی پیٹ اور بالا راجو ساکن پٹن چیرو کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس ٹولی کے تعلق سے حیرت انگیز انکشافات ہوئے ۔ ایک جوڑے نے اپنے دو بچوں کو فروخت کیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس مادھا پور نے بتایا کہ راجو اچیگوڑہ اور لنگم پلی کے علاقوں ریلوے اسٹیشن پر گھوم پھر کر بچوں کو نشانہ بناتا تھا اور انہیں آصف کی مدد سے اغوا کرتے ہوئے فروخت کرتا تھا ۔ رضوانہ جو کلینک چلایا کرتی تھی اور لاولد جوڑوں کو بچے فروخت کرتی تھی ۔ پولیسنے اس ٹولی کے قبضہ سے 6بچوں کو برآمد کرلیا اور 5لاکھ روپئے ضبط کرلئے ۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد بچوں میں 5سالہ اکھیل ، (2)سالہ ارون ، (18)ماہ کی امولو ، (5) سالہ لاسیہ ،(2) سالہ اڈوئیہ ایک سالہ ریریا شامل ہیں ۔ پولیس نے بچوں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کے حوالے کردیا ۔ اے سی پی میاں پور ڈیویژن سی ایچ وائی سرینواس کمار و دیگر موجود تھے ۔ ع