بچوں کا عالمی دن: سعودی عرب میں چائلڈ افیئر یونٹ کا افتتاح

   


ریاض: سعودی اٹارنی جنرل سعود المعجب نے اتوار کو بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے “چائلڈ افیئر یونٹ” کا افتتاح کیا جس کا مقصد بچوں کو ان کے تمام حقوق حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ یاد رہے بچوں کا عالمی دن ہر سال 20 نومبر کو منایا جاتا ہے۔اس یونٹ کا مقصد بچے کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھنا ہے۔ ایسے معاملات جن میں بچہ متاثرین میں شامل ہو اس میں قانونی طریقہ کار کے اطلاق کی حکمرانی قائم کرنا، سماجی اور فلاحی طریقہ کار کی تصدیق کرنا ، متعلقہ حکام کے تعاون سے بچوں کے لیے ایک محفوظ سماجی ماحول فراہم کرنا یونٹ کے مقاصد میں شامل ہے۔