بچوں کو اسلامی تعلیمات و رمضان کی اہمیت کو سمجھانے ورکشاپ

   

3 اپریل کو انعقاد ۔ خانس لینڈ کڈز کی جانب سے منفرد اقدام

حیدرآباد۔ شہر میں بچوں کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروانے کیلئے اپنے انداز کا ایک منفرد ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ خانس لینڈ کڈز کی جانب سے یہ ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے جو شہر سے کام کرنے والا برانڈ ہے ۔ یہ ورکشاپ 3 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ خانس لینڈ کڈز کا کہنا ہے کہ بچے ہمارا کل کا مستقبل ہیں۔ ان میں صحیح عقیدہ کو فروغ دینا ‘ رحمدلی کے جذبہ کو فروغ دینا اور تعلیم کو فروغ دینا در اصل سماج کو ایک زیادہ بہتر جگہ بنانے کے مترادف ہے ۔ بچوں کیلئے تفریح کے انداز میں اسلام سے واقفیت کی سرگرمیوں کو فروغ دینا کسی بھی وقت میں بہتر ہی ہوتا ہے ۔ خانس لینڈ کڈز کارنیوال میں 10 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے ایسا موقع فراہم کیا جا رہا ہے جس میں بچے لطف اندوز ہوسکیں گے اور رمضان سے قبل ایک بہترین ماحول فراہم کیا جائیگا ۔ بچوں کو رمضان کی اہمیت سے واقف کروانا اور سمجھانا وہ بھی تفریحی ماحول میں بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس طرح سے بچے کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور یہ سرگرمی اسے زندگی بھر یاد بھی رہ سکتی ہے ۔ یہ شاذ و نادر ملنے والا ایک موقع ہے جس میں دوسرے بچوں سے ملنے اور گھلنے ملنے کے علاوہ دوسری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی سہولت مل سکتی ہے ۔ اس ورکشاپ میں کرافٹس ورکشاپ ‘ کہانیوں کا سشن ‘ رمضان کے بنیادی جذبہ کو سمجھنے اور عید کے جذبہ کو سمجھنے کے جذبہ کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ۔ ورکشاپ میں شرکت کیلئے قبل از وقت بکنگ اور توثیق جلد کروالیں۔ بچے کے ساتھ صرف کسی خاتون کو ہی آنے کی اجازت دی جائیگی ۔ کارنیوال میں لباس بچوں کیلئے عید کے تھیم کو ذہن میں رکھتے ہوئے روایتی رکھا گیا ہے ۔ دوران ورکشاپ ایک ریفریشمنٹ بریک ہوگا اور ہر بچے کو ایک کٹ دی جائیگی جو وہ رمضان میں 30 دن تک استعمال کرسکیں گے ۔ یہ ورکشاپ ہوٹل سنٹرل کورٹ لکڑی کا پل پر 3 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ اسکے اوقات شام 4.30 سے 7.30 تک رہیں گے ۔ تین سے 10 سال عمر تک کے بچے شریک ہوسکتے ہیں۔ ایک بچے کی فیس 600 روپئے اور دو کی 1000 روپئے ہوگی ۔ رجسٹریشن کی تفصیلات کیلئے واٹس اپ کیا جاسکتا ہے ۔ 9000200786 ۔