بچوں کو اِسلامی ماحول میں تربیت دینے کی تلقین

   

Ferty9 Clinic

عادل آباد میں اجتماع برائے خواتین‘ محترمہ عطیہ صدیقہ کا خطاب
عادل آباد۔ جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی جانب سے خواتین میں شعور بیدار اور اور دِینی اہمیت پیدا کرنے کی غرض سے مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن میں ایک اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں محترمہ عطیہ صدیقہ مرکزی سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے اپنے خطاب میں بچوں کو اسلامی نہج پر تربیت دینے اور ان میں اخلاق و کردار، اعلیٰ صلاحیت پیدا کرنے کی خواہش کی۔ نئی نسل کی تیاری میں ماؤں کا اہم کردار اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے جو اپنی خصوصی دِلچسپی کے ذریعہ اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کراسکتی ہیں جب کہ محترمہ ساجدہ بیگم معاون ریاستی ناظمہ اپنے خطاب میں موجودہ سماج کی تبدیلی اور خواتین کی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ محترمہ ارشاد ضیاء بانو سکریٹری اطفال (چلڈرن) اسلامی سرکل جماعت اسلامی نے بھی ’’معمار جہاں تو ہے‘‘ عنوان پر مخاطب ہوئے۔ افتتاحی کلمات محترمہ فوزیہ بانو ضلع ناظمہ جماعت اسلامی عادل آباد نے پیش کئے۔ کلمات تشکر محترمہ ہاجرہ فاطمہ نے ادا کئے۔ اس اجتماع میں سینکڑوں خواتین طالبات نے جہاں ایک طرف شرکت کی، وہیں محترمہ شگفتہ انجم مقامی ناظمہ خواتین شعبہ عادل آباد، محترمہ شاہدہ کوثر ناظمہ اندرویلی، محترمہ فہیم سلطانہ ضلعی ناظمہ نرمل، محترمہ آفرین تبسم مقامی ناظمہ نرمل نے بھی شرکت کی۔