بچوں کو بھی ابتدائی قانونی معلومات ضروری

   

میدک کے دینی مدرسہ میں شعور بیداری پروگرام، سب انسپکٹر رخسانہ بیگم کا خطاب
میدک۔ 17؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میدک روہنی پریہ درشنی کی ہدایت پر میدک پولیس شی ٹیم کی جانب سے ٹاؤن کے اسکولس و کالجس میں شی ٹیم آفسر اسٹنٹ سب انسپکٹر محترمہ رخسانہ بیگم کی قیادت میں خواتین و طالبات کے علاوہ کمسن بچوں کے تحفظ اور ان میں ابتدائی قانونی معلومات و شعور بیداری کے مقصد سے پروگرامس چلائے جارہے ہیں۔محترمہ رخسانہ بیگم میدک کی دینی درسگاہ واقع رحیم آباد مدرسہ مدینتہ العلوم میں زیر تعلیم طلبہ س خطاب کرتے ہوے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلا خوف اپنی تعلیم حاصل کریں آپ دینی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں آپ اللہ کے رسولؐ کے مہمان ہیں، اگر کبھی کوئی مشکل کا سامنا ہوجائے تو فوری 100 نمبر ڈائیل کرتے ہوے پولیس کو مطلع کریں شی ٹیم اہلکار آپ تک پہونچ جائیں گے۔ انھوں نے طلبہ کو متوجہ کرتے ہوے کہا کہ بچوں کو بھی قانون کی ابتدائی معلومات سے واقفیت حاصل کرنا ضروری ہے اس موقع پر رخسانہ بیگم نے بچوں سے ملاقات بھی کی، ناظم مدرسہ الحاج محمد جاوید علی حسامی اور اساتذہ نے مدرسہ کا مشاہدہ کرواتے ہوے کارکردگی سے واقف کروایا۔ان کی ہمراہ شی ٹیم کے اہلکار شریمتی نگامنی اور وج? پنتلو بھی موجود تھے۔