کارکنان سے جشن آزادی تقاریب کے اہتمام کی گذارش ، فہیم الدین منیری کا خطاب
کاماریڈی :محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی صدارت میں جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کا جائزہ اجلاس بضمن ڈائمنڈ جوبلی تقاریب جشن آزادی ہند ضلعی دفتر جمعیۃ پر منعقد ہوا، جس میں صدارتی خطاب میں حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں، آزادی وطن کے لیے ہمارے اکابر نے بے شمار قربانیاں پیش کیں ہے، ان قربانیوں کو یاد کریں، نیز قوم کے بچوں کو محب وطن بنانے کے لیے ضروری ہیکہ ملک کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیوں سے واقفیت ہو تب جاکر ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار نبھاسکیں گے، اس موقع پر ذمہ داران جمعیۃ بالخصوص حافظ محمد مشتاق احمد صاحب حلیمی نائب صدر ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی،مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی،حافظ محمد مقیم الدین منیری محمد ماجد علی خان محمد انور بھائی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے ذمداران جمعیۃ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام منڈلوں کے دفاتر پر جشن آزادی ہند پراحتشام طور پر منایا جائے گا نیز تمام منڈلس کے جمعیۃ علماء سے وابستہ ذمہ داران و کارکنان سے جشن آزادی ہند تقاریب کے اہتمام کی گذارش کی ہے۔محبان وطن سے تمام تقاریب جشن آزادی ہند میں شرکت کی گذارش کی گئی ۔