حیدرآباد ۔ 14 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او آدر پونا والانے بتایا کہ اندرون 6 ماہ بچوں کیلئے کووڈ۔19 کے ٹیکہ کی تیاری کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کیلئے کو ویکس ٹیکہ کی تیاری آزمائشی مراحل میں ہے ۔ اس ٹیکہ سے تین سال تک کی عمر کے بچوں کا کورونا وائرس سے تحفظ کیا جاسکتا ہے۔