نئی دہلی : سرکاری پراویڈنٹ فنڈ (پی پی ایف) معروف بچت اسکیم ہے۔ اس کی وجہ خود مختار گیارنٹی، پُرکشش شرح سود اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سود اور میچوریٹی پر ٹیکس کے فوائد ہیں۔ اب نابالغ بچوں کے لئے بھی پی پی ایف اکاؤنٹ کھولے جاسکتے ہیں۔ ایک شخص اپنے لئے صرف ایک اور اپنے بچوں کے لئے بھی ایک پی پی ایف اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔ فی الحال اُس شخص کی سالانہ مشترکہ شراکت کی حد 1.5 لاکھ روپئے ہے۔ ٹیکس میں رعایت کی گنجائش بھی ہے۔
