بچوں کیلئے قائم کردہ ٹرانسٹ ہوم کی تنقیح

   

پداپلی۔تلنگانہ حکومت محکمہ برائے خواتین, اطفال, معذورین و معمرین کے زیر اہتمام کووڈ 19 بحران کے دوران ضلع میں کورونا وباء سے متاثر ہوکر فوت ہونے والے یا ہسپتالوں میں زیر علاج والدین کے بچوں کے تحفظ کیلئے تبیتا آشرم میں قائم کردہ ٹرانسٹ ہوم کا ضلع ویلفیر آفیسر نے آج دورہ کیا. اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہوکر فوت ہونے والے والدین کے بچوں کے تحفظ کیلئے قیام گاہ فراہم کیا جارہا ہے. اس ضمن میں ضلع کے بے سہارا لڑکے اور لڑکیوں کیلئے علحدہ علحدہ ٹرانسٹ ہوم قائم کیا گیا ہے جس میں ان بچوں کو تحفظ, طعام و قیام کا انتظام ہے، اس کے لئے خصوصی ٹول فری نمبر 040- 23733665 قائم کیا گیا ہے۔جو روزانہ صبح 9 بجے تا شام 6 بجے تک زیر دستیاب ہوگا. ضرورت مند بچوں کو اس نمبر پر رابطہ کرنے کی انھوں نے اپیل کی۔اس موقع پر ضلع ویلفیر آفیسر,پداپلی لکشمی راجم, سی.ڈبلیو.سی چیرپرسن پداپلی جی، سریدھر,اراکین بی. شیام سندر اور ڈی.سی.پی.او پی. جتیندر موجود تھے۔