56 دن میں تین خوراک۔ 12 تا 18 سال کے 48 لاکھ بچے۔ 2 سال کے بچوں کا نومبر میں ٹیکہ
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) کمسن بچوں کیلئے ٹیکہ کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والی جائڈن کیڈیلہ کمپنی نے جائکوو۔ڈی کورونا ویکسین تیار کرلیا ہے اور 15 ستمبر سے یہ ویکسین مارکٹ میں دستیاب رہے گی۔ 12 سال سے زائد عمر والے بچوں کو یہ ویکسین دیا جاسکتا ہے۔ محکمہ صحت تلنگانہ نے یہ بات بتائی ہے۔ فی الحال تمام طرح کے ٹیکہ جات کو سرکاری طور پر مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ امکان ہیکہ اس بچوں کے ٹیکہ کی بھی مفت سربراہی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم قیمت کے متعلق ابھی کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنی سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ ہوا ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر والے بچوں میں ٹیکہ اندازی جاری ہے۔ ایک ایسے وقت جبکہ تعلیمی اداروں کو کھولنے اور تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسے وقت ٹیکہ کا مارکٹ میں آنا اہمیت کا حامل تصور کیا جارہا ہے حالانکہ ٹیکہ پر بھی اطمینان حاصل نہیں ہوا ہے۔ اسکولس کی اجازت کے باوجود کئی والدین بچوں کو اسکولس روانہ کرنے سے خوف کا شکار ہیں۔ ایسی صورت میں ایسے والدین کیلئے ٹیکہ کی مارکٹ میں آمد ہمت افزائی کا سبب بن سکتی ہے۔ اس ٹیکہ کو ساتویں جماعت کے طلبہ کو دیا جائے گا جبکہ نومبر میں ایک اور ٹیکہ آنے والا ہے جو کہ بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے جوکہ 2 سال سے زائد عمر والے بچوں کیلئے مفید ہوگا۔ محکمہ صحت نے اس بات کا اعلان کیا۔ جائیکوو۔ ڈی۔ ٹیکہ کی تین خوراک ہوں گی۔ پہلی خوراک کے 28 دن بعد دوسری اور اس کے 28 دن بعد تیسری خوراک لینا ہوگا اور کل تین خوراکوں کو 56 دن میں پورا کیا جائے گا۔ فی الحال کوویکسین اور کووی شیلڈ ٹیکہ 2 خوراک میں دیئے جارہے ہیں جبکہ جانسن اینڈ جانسن جیسے ٹیکہ کی ایک ہی خوراک کافی ہے۔ جائیکوو۔ ڈی ٹیکہ 15 تاریخ سے مارکٹ میں دستیاب رہے گا جس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ریاست میں 12 تا 18 سال کے درمیان عمر والے 48 لاکھ افراد بچے پائے جاتے ہیں جنہیں تین مرحلوں میں ٹیکہ اندازی کیلئے 6 ماہ کا وقت درکار ہوسکتا ہے۔
انٹرا ڈیرمل ویکسین
جائیکوو۔ڈی۔ عالمی سطح پر پہلا پلازمہ ڈی ۔ این ۔ اے ٹیکہ ہے جو 12 تا 18 سال عمر کے بچوں کیلئے کافی محفوظ بنایا جارہا ہے۔ کمپنی یہ دعویٰ کیا ہے۔ یہ ٹیکہ سوئی۔ انجکشن کی شکل میں نہیں رہے گا۔ یہ انٹراڈیونل ویکسین فارجیٹ نامی آلہ سے اس کو تیار کیا گیا ہے جو ہاتھ پر لگایا جائے گا جو جلد کے ذریعہ جسم کے اندرونی حصہ میں پہنچے گا جس کے سبب سوئی یا انجکشن کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی ہاتھ پر کوئی درد محسوس ہوگا۔ اس ٹیکہ کو 2 تا 8 ڈگری سلسیس پر محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ سال 2010ء میں سوائن فلو سے مقابلہ کیلئے ملک میں جائڈس کیاڈیلہ کمپنی نے ٹیکہ تیار کیا تھا۔ اس طرح سابق میں ٹیٹراوانیٹ فلوئنزا ٹیکہ بھی اس کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ A