نئی دہلی: مرکزی حکومت سرحدی علاقوں میں بچوں اور خواتین کی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کرے گی۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں کہا کہ حکومت نے اسمگلنگ کا شکار ہونے والوں بالخصوص نابالغ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے تحفظ اور بازآبادکاری کے گھر قائم کرنے کیلئے سرحدی علاقوں میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان علاقوں میں شیلٹر ہوم بنایا جائے گا جو متاثرین کو خوراک، کپڑے ، مشاورت، بنیادی صحت کی سہولیات اور دیگر روزمرہ کی ضروریات جیسی خدمات فراہم کرے گا۔وزارت کے مطابق مشن واتسلیہ یوجنا کے رہنما خطوط کے مطابق مناسب سہولیات کیلئے متاثرہ لڑکیوں کو ڈبلیو ٹی سی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
