گورکھپور 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن سیلنڈرس کی قلت کے سبب شیرخوار بچوں کی اموات کے واقعہ پر اپنی معطلی کے دو سال بعد اُس وقت پرنسپال اور ایک پروفیسر ڈیوٹی پر رجوع ہوگئے ہیں، اگرچہ ان کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقاتی ہنوز زیرتصفیہ ہے۔ ڈاکٹر راجیو مشرا اور ڈاکٹر ستیش کمار جمعرات کو اپنے کام پر واپس آگئے جب حکومت نے ان کی معطلی کے احکام کو منسوخ کردیا۔ اس کالج کے موجودہ پرنسپال نے بازماموری کی توثیق کی ہے۔ ڈاکٹر مشرا میں شعبہ پیتھالوجی میں فیکلٹی اور ڈاکٹر ستیش کمار کو شعبہ انستھسیا میں فیکلٹی متعین کئے ہیں۔ پرنسپال نے کہاکہ ڈیوٹی پر رجوع ہونے کے باوجود تحقیقات جاری رہیں گی۔