نئی دہلی۔ 28 جون (یو این آئی) ملک میں ’صفر ٹیکہ‘ والے بچوں کی شرح سال 2023 میں 0.11 فیصد سے گھٹ کر سال 2024 میں 0.06 فیصد رہ گئی ہے ، جس کی وجہ سے بچوں کی اموات کی شرح 80 فی لاکھ درج کی گئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے انٹر ایجنسی گروپ کی طرف سے بچوں کی اموات کے تخمینے کی رپورٹ 2024 میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح فی لاکھ زندہ پیدائش پر 80 ہے ، جو کہ 1990 کے بعد سے عالمی سطح پر 48 فیصد کی گراوٹ کے مقابلے میں 86 فیصد کی گراوٹ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں 78 فیصد کمی درج کی ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 61 فیصد ہے ۔ نوزائیدہ بچوں کی اموات میں بھی 70 فیصد کمی آئی ہے ۔فی الحال، ہندوستان کی ٹیکہ کاری مہم ویکسین سے قابل علاج 12 بیماریوں کا احاطہ کرتی ہے ۔