بچوں کی جدائی سے دلبرداشتہ ماں کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ یکم فروری (سیاست نیوز) عاشق کے ساتھ ازدواجی زندگی میں مصروف خاتون نے بچوں کی دوری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 36 سالہ شوالیلہ جو کشائی گوڑہ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی۔ یہ خاتون گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی اس خاتون کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی۔ اس کے دو بچے ہیں۔ اس خاتون نے بچوں کو اس کے بھائی کے پاس چھوڑ دیا تھا اور سوامی نامی شخص کے ساتھ بغیر شادی کے رہتی تھی۔ بچوں کی دوری سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع