تھرواننتاپورم : کیرالا میں ایک 44 سالہ خاتون نے اپنے بیمار بچوں کے علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لئے اپنے اعضائے رئیسہ کو فروخت کرنے کا پیشکش کیا ہے۔ اِس کے 5 بچوں کے علاج کے لئے 20 لاکھ روپئے کا قرض ہوگیا ہے۔ قرض کی ادائیگی کے لئے اُسے مجبوراً اپنے اہم اعضاء فروخت کرنا پڑرہا ہے۔ کوچی میں اپنا کرایہ کا مکان خالی کرکے وہ اِس وقت سڑک پر خیمہ ڈال کر گزارا کررہی ہے۔ اِسی دوران کیرالا کے وزیر صحت کے کے شیلجہ نے اِس خاتون کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے اور دواخانہ کے تمام اخراجات حکومت ادا کرے گی۔