بچوں کی دینی تربیت

   

موجودہ زمانے میں بچوں کی دینی تربیت کیلئے کیا کیا جائے ۔ بچوں کی تربیت سے پہلے خود اپنی تربیت کیجئے ۔ موجود زمانے میں بچوں کے بگاڑ کا اصل سبب خارجی ماحول نہیں ہے ۔بلکہ گھر کا داخلی ماحول ہے ۔ گھر کا داخلی ماحول کون بناتا ہے یہ والدین ہیں جو گھر کا داخلی ماحول بناتے ہیں ۔ جب تک گھر کے داخلی ماحول کو حقیقی معنوں میں دینی نہ بنایا جائے بچوں کے اندر کوئی اصلاح نہیں ہوسکتی ۔ والدین کے نزدیک صرف ایک فرض ہے اور وہ ہے گھر کے اندر ہر قسم کی راحت کے سامان اکٹھا کرنا اور بچوں کی تمام مادی خواہشوں کو پورا کرنا ۔ موجودہ زمانے میں یہ کلچر اتنا زیادہ عام ہے کہ اس معاملے میں شاید کسی گھر کو کوئی استثنا نہیں والدین کو چاہئے کہ اگر وہ اپنے بچوں کو دین دار بنانا چاہتے ہیں تو وہ اس کی قیمت ادا کریں ورنہ وہ فرضی طور پر اس قسم کی بات کرنا بھی چھوڑ دیں ۔ ضرورت اس بات کی ہیکہ گھر میں دینی ماحول کو پروان چڑھایا جائے جو بچوں کے سنہرے مستقبل کا ضامن ہے ۔