دفتر سیاست میں یکم مئی کو مقرر ، ٹیم 360 سے اشتراک ، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں کنٹرول میں رکھتے ہوئے صحیح سمت ان کی رہنمائی کرنا آج سب سے بڑا چیالنج تصور کیا جانے لگا ہے ۔ تعلیمی طور پر کمزور لیکن بھر پور صلاحیتوں کے حامل بچے بھی کسی نہ کسی وجہ سے کمزور پڑ جاتے ہیں ۔ کیا آپ کا اپنے بچوں کی ذہنی صلاحیت کمزوری اور بچہ میں عدم اعتمادی سے پریشان ہیں کیا آپ کا بچہ امتحان کی تیاری تو بہتر طور کرتا ہے لیکن امتحان کے خوف سے وہ سب بھول جاتا ہے تو گھبرائیے نہیں ۔ بچوں میں پائی جانے والی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے سیاست ایک منفرد پروگرام کے ذریعہ آپ کے مسائل کا حل چاہتا ہے ۔ روزنامہ سیاست اور ٹیم Team 360 کے اشتراک سے یکم مئی کے دن ایک مفت سمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ شام 4 بجے اس مفت سمینار کا آغاز دفتر روزنامہ سیاست کے احاطہ میں واقع عابد علی خاں سنیٹینری ہال میں ہوگا ۔ اس مفت سمینار کے ذریعہ کورس کی تفصیلات کو بتایا جائے گا اور باضابطہ طور پر ڈیمو کلاس بھی ہوگی ۔ اس کورس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ آنکھوں پر پٹی باندھ کر بچوں کا ٹسٹ لیا جائے گا اس کورس کے بعد ایسے بچے جو سستی اور کاہلی دکھاتے ہیں اور زیادہ وقت ٹی وی اور موبائل پر گیمس میں گذارتے ہیں ان کا تعلیمی مظاہرہ توقع کے مطابق نہیں ہوتا ۔ ایسے بچے جو بہت زیادہ جذباتی ہیں یا پھر الجھن کا شکار ہیں ۔ بڑوں کی بات کو نہیں سنتے اپنی مرضی چلاتے ہیں ۔ تعلیم کو دباؤ اور تناؤ سمجھتے ہیں نصاب ان کے ذہن میں جگہ نہیں بناتا ۔ امتحان میں خود اور اپنے والدین و سرپرستوں کو مایوس کرتے ہیں تو ایسے بچوں کی ان کمزوریوں کو آپ اس کورس کے بعد بھول ہی جائیں گے ۔ ان کی کمزوریوں کو آپ ماضی تصور کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ یقین جانیے اس کورس کی اہمیت تو بس چند والدین کے مطابق ڈیمو دیکھنے پر ہی معلوم ہوگی ۔ ڈیمو کلاس میں کورس کے طریقہ کار سے واقف کروایا جائے گا ۔ 6 تا 15 سال عمر کے بچوں کے لیے یہ خصوصی کورس تیار کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعہ بچوں کی خدا داد صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں کافی مدد ملے گی ۔ جس کے غیر معمولی نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ کھیل کود میوزک اور خوشگوار و بہترین ماحول میں بچوں کو تربیت دی جاتی ہے ۔ جس کے بعد بچے آنکھوں پر پٹی باندھ کر جواب دیتے ہیں اور ان صلاحیتوں سے خود بچوں کے والدین اور سرپرست حیران ہیں ۔ اور یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ کیا واقعی ہمارے بچوں میں ایسی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ۔ روزنامہ سیاست نے آج کے سماج کی اس سب سے بڑی الجھن اور پریشانی کو دور کرنے کے لیے اس پروگرام کو متعارف کیا ہے ۔ مفت سمینار میں شرکت کے خواہش مند افراد بذریعہ واٹس اپ نمبر 7711991160 پر اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ بچے کا نام ، عمر ، اسکول اور والدین یا سرپرستوں کا نام روانہ کریں ۔۔