بچوں کی غذا میں زہرملانے والی ٹیچر گرفتار

   

بیجنگ ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی نوعیت کے ایک عجیب و غریب واقعہ میں چین کے ہنان صوبہ میں ایک کنڈر گارٹن ٹیچر کو اپنے 23طلبہ کے کھانوں میں زہر ملانے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ 27 مارچ کو مونگ مینک کنڈر گارٹن میں رونما ہوا ۔ مقامی پبلک سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی ۔ کھانا کھانے کے فوری بعد یکے بعد دیگرے طلبہ کے بیمار ہونے سے پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کی اور پتہ چلا کہ ٹیچر نے بچوں کی غذا میں ٹائٹریٹ ملا دیا تھا ۔ تمام بچوں کاہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے ۔ پولیس ٹیچر سے مزید پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ اس واقعہ کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جاسکے ۔