بچوں کے آدھار کارڈس اپ ڈیٹ کرانے کی سہولت

   

UIDAI نے 5 تا 7 عمر کے بچوں کے آدھار کارڈس مفت اپ ڈیٹ کرنے کا ا علان کیا

حیدرآباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) ہندوستان کی منفرد شناختی اتھاریٹی Unique Identification Authority of India ، (UIDAI) نے بچوں کے آدھار بائیو میٹرک تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو جاری کئے جانے والے چائیلڈ آدھار کارڈ میں فنکر پرنٹس ، آنکھوں کا اسکیان جیسی بائیو میٹرک تفصیلات حاصل نہیں کی جاتی ۔ تاہم اس عمر کے بچوں کے آدھار کارڈ بنانے کیلئے صرف تصویر ، نام ، تاریخ) پیدائش اور پتہ جیسی تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔ لیکن پانچ سال عمر مکمل کرنے والے بچوں کو بائیو میٹرک اپ ڈیٹ لازمی کردیا گیا ہے۔ MBU میں ایسے بچوں کے فنگر پرنٹس ، ایرس اسکیان اور تصویر کو ریکارڈ کیا جائے گا ۔ UIDAI نے واضح کردیا ہے کہ 5 تا 7 سال عمر کے بچوں کیلئے چائلڈ آدھار کارڈ مفت اپ
ڈیٹ کیا جائے گا ۔ 7 سال عمر مکمل کرنے والے بچوں کے آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 100 روپئے فیس وصول کی جائے گی ۔ UIDAI انتباہ دیا کہ 7 سال عمر مکمل ہونے والے بچوں کا آدھار کارڈ اپ گریٹ نہیں کرایا گیا تو آدھار نمبر کو غیر فعال کیا جاسکتا ہے ۔ بائیو میٹرک اپ ڈیٹ کرنے والے آدھار کو اسکولس میں داخلوں ، مسابقتی امتحانات کے رجسٹریشن ، اسکالرشپس ڈائرکٹر بینیفٹ ٹرانسفر DBT اسکیمات جیسی خدمات کو آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔2