سڈنی۔ 28 جون (یواین آئی) آسٹریلوی سائنسدانوں نے دل کے ٹشو تیار کر کے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے جو بالغ دل کے پٹھوں سے مشابہت رکھتا ہے اور بچوں کے جینیاتی دل کی بیماریوں کے علاج میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے ۔ کیو آئی ایم آر بارگھوپر میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، میلبورن میں قائم مرڈوک چلڈرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور رائل چلڈرن ہسپتال نے کل جاری کردہ ایک مشترکہ ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے لیبارٹری میں دل کے ٹشو کو کامیابی سے تیار کیا ہے ۔ اسے کارڈیک آرگنائڈز کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ بالغ انسان کے دل کے پٹھوں سے بہت مشابہت رکھتا ہے ۔