نئی دہلی: نوبل ایوارڈ یافتہ کیلاش ستیارتھی ستمبر 2020 کے حقوق پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کریں گے جس میں کئی نوبل ایوارڈ فاتح اور عالمی رہنما حصہ لیں گے۔ کیلاش ستیارتھی چلڈرنس فاؤنڈیشن نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آئندہ نو ستمبر اور دس ستمبر کو تیسرا ’لاریٹیس اینڈ لیڈرس فار چلڈرنس کانفرنس‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے اس بار کی کانفرنس آن لائن ہوگی۔ اس چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے بہت سارے نوبل ایوارڈ فاتحین اور عالمی رہنماؤں نے اپنی منظوری دے دی ہے۔کانفرنس میں کورونا کی وبا سے متاثر بچوں کے حالات کو بہتر کرنے اور بچوں کو ان کے قدرتی حقوق دینے جیسے مسئلوں پر غور و خوض ہوگا۔