پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع سیشن جج سنجے شنکر پانڈے نے تین بچوں کے ساتھ کنوئیں میں کود کر خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت ہونے پر خاتون کو عمرقید و جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ کے بموجب میڑوا ڈیہ گاوں کے رام مورتی یادو نے تھانہ فتن پور میں شکایت دے کر الزام عائد کیا کہ اس کی بہو ریکھا دیوی اپنے بیٹے آدرش 10, سویٹی 5 اور ایشانی 4 کو لے کر ،6/ نومبر 2019 کی شام تقریبا پانچ بجے جب گھر کے سبھی لوگ دھان کاٹنے گئے تھے تو اس دوران ریکھا تینوں بچوں کو لے کر گھر کے سامنے واقع کنوئیں میں کود گئی ۔