بچوں کے سلسلے میں ہوئے تنازع میں ایک شخص کا قتل

   

غازی آباد:29 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی علاقے میں بچوں کے سلسلے میں ہوئے معمولی تنازع میں ایک شخص نے دوسرے کو گولی ماردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ لونی علاقے کے آرین نگر میں منگل کی رات تقریبا نو بجے بچوں کے سلسلے میں ہوئے تنازع میں جاوید اور عادل کے درمیان کچھ کہا سنی ہوگئی۔ بات بڑھنے پر عادل نے جاوید کو طمنچے سے گولی ماردی۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس ملزمین کو تلاش کررہی ہے ۔