بچوں کے منہ اور دانتوں کی صفائی

   

روزانہ اپنے بچے کے منہ کی صفائی کیجیے، چاہے اسے ایک دانت بھی نہ آیا ہو۔ بچوں کو دودھ پلانے کے بعد ان کے مسوڑوں کی صفائی کیجیے۔ اس مقصد کیلئے آپ انگلی پر گیلا کپڑا لپیٹ کر مسوڑوں پر نفاست کے ساتھ بھی پھیر سکتی ہیں، بس اس دوران یہ دھیان رکھیے کہ بچوں کے مسوڑوں پر زیادہ دباو نہ ڈالا جا رہا ہو۔آپ انگلی پر گیلا کپڑا لپیٹ کر مسوڑوں پر نفاست کے ساتھ بھی پھیر سکتی ہیں۔جیسے ہی بچوں کے دانت نکل آئیں تو روزانہ دن میں 2 بار نونہالوں کیلئے دستیاب خصوصی ٹوتھ برش اور ہلکے (Miled) ٹوتھ پیسٹ سے ان کے دانت صاف کریں، اور جب آپ کے بچے کے 2 دانت ایک دوسرے کو چھونا شروع کردیں تو ان کی دھاگے سے فلاسنگ بھی شروع کردیجیے۔سوتے وقت فیڈر نہ دیں: جب بچوں کے سونے کا وقت ہو تو انہیں جوس اور فارمولا دودھ سے بھری فیڈر نہ دیجیے، کیونکہ ان میں شکر شامل ہوتی ہے جو ان کے دانتوں پر چپک جاتی ہے اور پھر دانتوں کی سڑن کا سبب بن سکتی ہے۔
٭٭٭٭٭