سیؤل : جنوبی کوریا کی ایک انتہائی کمسن یو ٹیوبر 6 سالہ بورام نے سیؤل میں 9.5 ارب کوریائی ون ( زائد از 55.23کروڑ ) روپئے میں ایک پانچ منزلہ جائیداد خریدی ہے۔ اس نے بورام فیملی کمپنی کے ذریعہ اس جائیداد کی خریدی کی ہے۔ یو ٹیوب پر بورام کے دو چیانلس ہیں۔ ایک کھلونوں سے متعلق اور دوسرا ویڈیو بلاگ اکاؤنٹ ہے جن کے مشترکہ طور پر 31 ملین سبسکرائبرس ہیں۔
