بچپن کے ہیرو کو بوڑھا ہوتا دیکھ کر افسوس ہو رہا

   

ممبئی : بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی نئی کلین شیو لک نے ان کے مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ 59 سالہ سوپراسٹار جنہوں نے حال ہی میں اپنی ایکشن تھرلر فلم سکندر کی شوٹنگ مکمل کی ہے، انہوں نے اس فلم کے لیے رکھی گئی داڑھی شیونگ کر لی، جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سلمان خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں کی طرف سے ملی جلی رائے دیکھنے کو ملی۔ کچھ مداحوں نے ان کی عمر میں اضافے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے ان کے ہمیشہ کی طرح شاندار نظر آنے پر داد دی۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا، بھائی کی داڑھی کے بال اب سفید ہونے لگے (رونے والا ایموجی)۔ ایک اور صارف نے لکھا، بچپن کے ہیروکو بوڑھا ہوتا دیکھ کر افسوس ہورہا ہے”۔ تاہم، سلمان خان کے ایک دیرینہ مداح نے تسلی دی، میگا اسٹار بھائی جان کل بھی ہینڈسم تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، یہ تو اپنے والد سلیم خان کی طرح لگ رہے ہیں۔ کسی نے لکھا، دنیا کے سب سے خوبصورت آدمی، سلمان خان۔ فلم سکندرکی شوٹنگ کے آخری دن کے بارے میں قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فلم بندی ممبئی کے علاقے باندرہ میں مکمل کی گئی۔ سلمان خان اور رشمی کا مندنا کا ایک پیچ ورک سین رات 8:30 بجے ختم ہوا، جس کے فوراً بعد سلمان خان نے اپنی داڑھی منڈوا لی۔ ذرائع کے مطابق، سلمان حقیقی زندگی میں ہمیشہ کلین شیو لک کوپسند کرتے ہیں۔ معروف ڈائریکٹر اے آر مرگوداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سکندر90 دنوں میں مکمل کی گئی، جس کی شوٹنگ ممبئی اور حیدرآباد سمیت مختلف مقامات پر ہوئی۔ فلم میں چارگانے، تین زبردست ڈانس نمبر اور پانچ ایکشن سین شامل ہیں، جو شائقین کو مکمل تفریح فراہم کریں گے۔ مداحوں نے پہلے ہی اس فلم کو پیسہ وصول تفریح قرار دے دیا ہے اور اسے سلمان خان اور پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا کے لیے ایک اور بلاک بسٹر ہٹ تصورکیا جا رہا ہے، جو 2014 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم کک کے بعد ایک اور بڑی پیشکش ہوگی۔ فلم سکندرکی عید ریلیز کے بعد، سلمان خان کک 2 میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے مداح سے ان کی آنے والی فلموں کا انتظار کر رہے ہیں۔