بچکندہ سرکاری اسکول صدر مدرس شیخ احمد کو ضلع بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

   

بچکندہ ۔9 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکندہ منڈل کے موضع ایلارم اسکول صدر مدرس شیخ احمد کو تدریسی میدان میں اُن کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ کاما ریڈی ضلع کلکٹر کے کانفرنس ہال میں منعقدہ تقریب میں اُنہیں پیش کیا گیا۔شیخ احمد کو تلگو میڈیم اسکول صدر مدرس کو ضلع کلکٹر آشیش ساگوان،بانسواڑہ سب کلکٹر کرنمائی،ٹیچرس ایم ایل سی انجی ریڈی،ضلع مہتمم تعلیمات راجو، منڈل ایجوکیشن آفیسر سرنیواس ریڈی و دیگر معزز شخصیات کے ہاتھوں توصیف نامہ و مومنٹوں پیش کیا گیا۔شیخ احمد کو ایوارڈ ملنے پر مختلف گوشوں سے مبارک بادی کا سلسلہ جاری ہے۔