بچکنڈہ میں بہترین خدمات پر ٹیچرس کو تہنیت کی پیشکشی

   

بچکنڈہ ۔/7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اٹنرنیشنل اسوسی ایشن لائنس کلب کی جانب سے ٹیچرس کی اچھی خدمات پر شال پوشی کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب انٹرنیشنل لائنس کلب کی طرف سے بچکنڈہ میں دو ٹیچرس گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ کے محمد لطیف الدین اور دتاگوڑ کو ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے گلپوشی کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔ محمد لطیف الدین اور دتاگوڑ نے ایوارڈ دئے جانے پر لائنس کلب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر بچکنڈہ کوآپشن ممبر جاوید صدیقی بڑی کوڈیگل کوآپشن ممبر شیخ جعفر شیداد شاد ٹیچر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔